Add To collaction

07-Jul-2022 خوش قسمت

🍃🍃🍃🍃  خوش قسمت 🍃🍃🍃🍃


حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا ہے کہ دو لوگ بڑے ہی خوش قسمت اور مقدر والے ہوتے ہیں جن کے ساتھ والدین کی دعائیں ہوں اور دوسرے وہ لوگ جن کو سچا اور وفا دار دوست یا  ساتھی مل جاۓ ۔

بے شک اللہ تبارک وتعالی نے والدین جیسی پیاری نعت عطا کی ہے جن لوگوں نے اس نعمت کی قدر کی۔اسں نے دنیا وآخرت کی اچھی تیاری کرلی  ۔ والدین کی خدمت اور فرمابرداری اولاد پر فرض ہے وہ ان کے احسانوں کا بدلہ کبھی نہیں ادا کر سکتا ۔ نا فرمان بچوں کو بھی وہ بد دعائیں نہیں دیتے ۔ان کے لئے  ہدایت کی دعا کرتے ہیں  لیکن جو اولاد اپنے والدین کو خوش رکھتے ہیں تو ا نہ جانے کتنی محبت سے ان کے دل سے دعائیں نکلتی ہیں ۔انکی دعائیں ڈھال بن کر زندگی کے تمام مشکلات ومصائب کا سامنا کرتی ہے اور بچوں کی حفاظت کرتی ہے دکھ کے بادل چھائے ہوئے ہوں تو سکھ کا مینہ برسا کر چلے جاتے ہیں بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں کامیابی اور کامرانی کی راہیں ہموار ہو جاتیں ہیں ۔ماں باپ کی دعاؤں کا ہی اثر ہوتا ہے کہ زندگی کی پیچیدگیوں کو سہولت نصیب ہوتی ہے۔ کٹھن اور مشکل گھڑی بھی والدین کی دعاؤں کے ساۓ میں آرام سے گزر جاتا ہے ۔خواہ وہ حیات سے ہوں یا نہ ہوں انکی دعائیں ساتھ ساتھ رہتی ہیں بشرطیکہ کہ اولاد فرمابردار ہو وہی اولاد خوش قسمت اور مقدر والا ہے جس کو والدین کی یا دونوں میں سے کسی ایک کی بھی دل سے خدمت کرنے کا موقع ملا خاص طور سے جب وہ ضعیف العمر ہوں ایسی اولاد خوش قسمت اور مقدر والی ہوتی ہے ۔اور والدین بھی اپنی نیک، سعادت مند، تابعدار ، فرمابردار اور خدمت گذار اولاد کو جی بھر بھر کے دعائیں دیتے ہیں اور اپنی قسمت پر رشک کرتے ہیں خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ اس لئے جس بندے نے اللہ کی عطا کردہ اس نعمت کی قدر کی اور آخری ایام تک خوشدلی سے اپنا فرض ادا کیا ۔ یقینا وہ خوش قسمت بندہ ہے۔ 

جس انسان کو اس دنیا میں ایک اچھا دوست مل جائے وہ بڑا نصیب والا ،خوش قسمت ہے
انسان  زندگی میں مختلف لوگوں سے ملتاہے،بات چیت کرتا ہے  کام کرتا ہے  سب دوستوں کا گروپ بھی بن جاتا ہے مگر تمام لوگوں کے درمیان کوئی نہ کوئی ،کہیں نہ کہیں اگر سچا اور وفا دار دوست مل جائے تو  کیا بات ہے!! ‌
اب یہ دولت ہاتھ سے گنوانے کی حماقت نہ کریں کیونکہ یہ دوستی کا رشتہ دل سے بنتا ہے۔
سچے اور صالح دوست ہمارے بارے میں بہتر سوچتے اور مشورہ دیتے ہیں وہ نہ صرف ہماری کامیابی اور عزت کے لئے کوشاں رہتے ہیں بلکہ ہمارے گھر ،خاندان کےعزت وناموس کا پورا خیال رکھتے ہیں ۔ہمارا وقت ہمارا کام برباد ہونے سےبچاتے ہیں اہک لائق رہنما بن کر  ہمارے سکھ دکھ کے پارٹنر بن کر ہماری کامیابی میں اپنی کامیابی اور ہماری شہرت و مقبولیت میں خود کو دیکھتا ہے۔حسد، جلن کیا چیز ہے !؟  سچی دوستی کی دنیا میں اس کا گذر نہیں
 دو سچے دوست آپس میں ایک دوسرے کے لئے ڈھال ہوتے ہیں ۔برا وقت کسی پر آۓ محسوس دونوں کرتے ہیں اور خوشحالی ہو تو دونوں ہی اس کا لطف اٹھاتے ہیں ۔ایک کو ٹھوکر لگی تو دوسرے نے سنبھال لیا ۔یہ صرف دنیاوی باتوں کے لئے نہیں بلکہ دینوی باتوں میں بھی ہم خیال ہیں تو پھر سونے پہ سہاگہ یہ لال و گوھر جیسی جوڑی آخرت کی بھی راہیں ہموار کرنے میں ایک دوسرے کی مدد گار ثابت ہوں گی۔ اور ایک دوسرے کی خوش قسمتی بنیں گے ۔

اللہ تبارک وتعالی ہم سب کو سچے دل سے ایمان داری کے ساتھ اپنے تمام رشتوں کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے نیک صالحین  خوش بخت  بندوں میں شمار کر ے..
 آمین یارب العالمین ۔🍃🍃🍃🍃

✍️۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁






   8
5 Comments

Rahman

11-Jul-2022 12:37 PM

MST👍👍

Reply

Saba Rahman

11-Jul-2022 10:50 AM

Nice

Reply

Simran Bhagat

08-Jul-2022 10:33 AM

ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے سیدہ آپ نے واہ 👏👏🔥🌹

Reply